• news

بھارت: ہریانہ میں 4 کشمیری طلبا پر انتہا پسند غنڈوں کا حملہ، شدید زخمی

سری نگر(کے پی آئی)ہریانہ میں ایک بار پھر کشمیری طلبا انتہا پسند ہندووں کے تشدد کا شکار بنے ہیں جبکہ ہریانہ پولیس نے 3 مقامی نوجوانوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہریانہ کے امبالہ میں ایس آ ر ایم آ ر اور ای میکس انجینئر نگ کالج میں زیر تعلیم شیخ بابر جہاں زیب، یاسر ڈار اور وارث رشید سمیت چار نوجوان شہید، جو وہاں پر کرائے کے کمروں میں رہائش پذیر تھے۔ 15 سے زیادہ غنڈوں نے حملہ کیا۔ طلباءنے بتایاکہ جان بچا کر جب وہ وہاں سے بھاگ کر کالج ہوسٹل کی طرف پہنچے تو غنڈوں نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے کالج کے اندر بھی داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بعد بے حد پریشان ہیں اور کرائے کے کمروں کو چھوڑ کر ہوسٹل میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر آ کر ہسپتال پہنچایا اور ایک مقامی شخص کی شناخت پر تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ہریانہ/ طلبا

ای پیپر-دی نیشن