• news

ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر کردی

نئی دہلی(آئی این پی) ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلی یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے بھارت میں نہیں رہنے دیں گے۔
نوجوت سدھو

ای پیپر-دی نیشن