پنجاب حکومت نے صوبہ میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی
لاہور (صباح نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ لائیواسٹاک پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ لائیواسٹاک کے احکامات کے مطابق مرغی فروش گاہک کے سامنے تندرست مرغی ذبح کریں اور شہری پہلے سے ذبح مرغی نہ خریدیں۔ محکمہ لائیواسٹاک کے اقدام کا مقصد حرام گوشت کی فروخت کی روک تھام ہے۔ محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین زندہ مرغی خریدیں اور اپنے سامنے ذبح کروائیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے شکائیت آ رہی تھی کہ دکاندار یا تو بیمار مرغی یا مردہ مرغی صارفین کو فروخت کر رہے تھے۔
پابندی