• news

مغوی بچوں کی بازیابی کا معاملہ‘ ایران کا حقائق سے آگاہی کیلئے پاکستانی حکام کو خط

اسلام آباد(صباح نیوز)ایران میں مبینہ طور پر اغواکیے گئے پاکستانی بچوں کی بازیابی کے معاملہ پر ایرانی حکومت نے پاکستانی حکام کو حقائق سے آگاہی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔تمام مغوی بچے افغان ہیں، ایرانی حکام نے پاکستانی سفارتخانے کو تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران میں مبینہ طور پر اغوا پاکستانی بچوں کی بازیابی کا معاملہ زیر گردش ہے تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی حکومت نے پاکستانی حکام کو حقائق سے آگاہی کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مغوی بچے افغان ہیں،تمام بچے ایران کے بجرند کیمپ میں موجود ہیں۔ایرانی حکام نے خط میں مزید کہا کہ تمام بچوں کو جلد براستہ دوغران بارڈرملک بدر کردیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ تمام بچے ڈرائیور کے رشتے دار تھے،ڈرائیور کے پاس ایران کا ویزا موجود تھا۔ڈرائیور اپنے خاندان کو غیر قانونی طریقے سے ایران لانا چاہتا تھا۔
ایران/ خط

ای پیپر-دی نیشن