ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایوان صدر کے دروازے بھی عوام کے لئے کھول دئیے گئے
سلام آباد(ایجنسیاں) ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایوان صدر کے دروازے بھی عوام کے لئے کھول دئیے گئے ،ہفتہ کے روز ملک کے مختلف علاقوں سے اسلام آباد آنے والی فیملیز نے ایوان صدر کی سیر کی۔جڑواں شہروں کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی اساتذہ کے ہمراہ ایوان صدرکا دورہ کیا عوام کےلئے ایوان صدر کی انٹری پارلیمنٹ ہاﺅس کی پارکنگ سائیڈ پر سے دی گئی تھی اور مین گیٹ کی بندش کی وجہ سے عوام کو ایوان صدر کے گیٹ نمبر 6سے اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔سیکورٹی پر مامور عملے کی جانب سے موبائل فون اور کیمروں کے اندر جانے پر پابندی کے باوجود سینکڑوں مرد و خواتین موبائل فون سمیت اندر چلے گئے تھے۔ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر کی بالکونی سے برآمد ہوئے اور ایوان صدر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو دیکھ کر خوش ہوئے ،صدر نے شہریوں کو سلام کیا،خاتون اول بھی ہمراہ تھی،بچے ایوان صدر کے باغیچہ میں کھیلتے رہے۔طلبہ و طالبات نے سابق صدرو کی تصاویرکو انتہائی دلچسپی سے دیکھا،خواتین بھی سابق صدور کی تصاویرکے پاس جمع ہوگئیں، ایوان صدر میںنصب خوبصورت ماڈلز دیکھے۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ایوان صدرکوعوام کیلئے کھولنے کا مقصدعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ تاریخی نوعیت کی اشیاءاوردستاویزات کوبھی ایوان صدر میں عوام کیلئے رکھنا چاہتے ہیں ،کسی کا مخالف نہیں ۔صدر مملکت نمازظہر کے بعد ایوان صدر میں آنیوالے لوگوں سے گھل مل گئے۔ ایوان صدر کے برابر ایک پارک ہے ، کوشش کریں گے کہ اس پارک کو مستقل طورپر عوام کیلئے کھول دیا جائے ، اس ضمن میں سی ڈی اے کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔کوشش کریں گے کہ آئین پاکستان کی دستاویز کو بھی یہاں عوام کیلئے رکھا جائے۔ صدرمملکت نے کہاکہ وہ کسی کے مخالف نہیں ، صدرکا عہدہ وفاق کی علامت ہے، صدر تمام سیاسی جماعتوں اورتمام شہریوں کا صدر ہوتا ہے۔کرپشن کیخلاف عالمی دن پر صدر مملکت عارف علوی نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ ملک میں بد عنوانی کے خلاف متحد ہو جائیں کیونکہ کرپشن کے خاتمے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے ۔ بڑھتی ہوئی کرپشن ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اس کا مقابلہ تمام طبقوں کے متحد ہونے سے کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کرپشن کے کینسر کو ختم کر نے کےلئے پرعزم ہے اور نیب اکیلے اس کے خلاف جنگ نہیں جاسکتا۔ اس وقت کوئی بھی اس لعنت سے آزاد نہیں ہے اور کرپشن کی وجہ سے ملک کے ہر طبقے کو خطرہ لاحق ہے ۔ نیب کو بد عنوانی کا قلع قمع کر نے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاہم اس لعنت کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی کی ضرورت ہے ۔
صدر علوی