• news

منی لانڈرنگ :62 پاکستانیوں سمیت امیروں کیلئے گولڈن ویزا سروس ختم کی:برطانیہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے امیر ترین افراد کیلئے گولڈن ویزا سروس ختم کر دی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق گولڈن ویزا سروس منی لانڈرنگ کے خطرے کے باعث بند کی گئی۔ ان میں 62 پاکستانی شامل ہیں۔ 62 ارب پتی پاکستانیوں نے گولڈن ویزے کیلئے 12 کروڑ ڈالر ادا کئے ہیں۔ برطانیہ کا گولڈن ویزا لینے میں ارب پتی پاکستانیوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت سے 60 ، کینیڈا سے 50 ، آسٹریلیا سے 54 ، ایران سے 59 اور چین سے 1126 افراد نے گولڈن ویزا حاصل کیا ہے۔
ویزا سروس

ای پیپر-دی نیشن