شہبازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ‘ تمام ٹیسٹ نارمل قرار
لاہور (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹرز نے بلڈ اور شوگرسمیت خون کے مختلف ٹیسٹ کیے۔ نجی ٹی وی کے مطاق شہباز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ نارمل قرار دی گئی ہے۔ چار رکنی میڈیکل ٹیم میں جنرل سرجن پروفیسر سید عباس، آرتھوپیڈک پروفیسر ارشد سعید، انکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم سمیت میڈیکل پروفیسر اور دیگر میڈیکل ٹیم شامل تھی۔ دوسری جانب شہبازشریف کل (پیر) سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریںگے۔ سپیکر قومی اسمبلی اصد قیصر کی جانب سے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جا چکے ہیں۔آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قیدسابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقررکر دیا گیا۔ شہباز شریف کے اہل خانہ ، وکلاءاور قریبی رشتہ دار مقررہ دن درخواست دیکر ان سے مل سکیں گے۔ پارٹی رہنما اور دوست احباب شہباز شریف کی مرضی سے ان سے ملاقات کر سکیں گے۔ نیب کے دوسرے قیدیوںسے ملاقات کیلئے جمعہ کا دن مقرر ہے تاہم شہباز شریف کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
شہبازشریف/ ملاقات
شہبازشریف