چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ میں مزید تین لاکھ جمع کرادئیے، بولان میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر ازخود نوٹس، جسٹس ثاقب کے نام پر ٹویٹر اکاﺅنٹ جعلی ہے: سپریم کورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ یا سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی آئی ڈی کی تردید کر دی گئی۔ ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاو¿نٹ موجود نہیں۔ ٹویٹر پر چیف جسٹس پاکستان کے نام سے اکاو¿نٹ جعلی ہے۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو چیف جسٹس پاکستان کا نام استعمال کرنے والے جعلی اکاو¿نٹ ہولڈر کے خلاف کارروائی کےلئے درخواست دے دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ میں مزید تین لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔ فاضل چیف جسٹس نے نجی ٹی وی کی ڈیم سے متعلق نشریات میں اس عطیہ کا اعلان کیا تھا۔فاضل چیف جسٹس اس سے پہلے بھی 10 لاکھ کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز کی ڈیم نشریات میں مختلف مواقع پر رقم جمع کرا چکے ہیں۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے بولان میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور ڈی سی بولان کو 14دسمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس/ سوشل اکاﺅنٹ