فلم ’’جیک پاٹ‘‘ ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل
لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمساز خرم ریاض نے فلم ’’جیک پاٹ‘‘ نئے سال میں پاکستان سمیت خلیجی ممالک اور یوکے میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جس کے نمایاں فنکاروں میں اداکار نور حسن، صنم چوہدری، ثنا ء فخر،ٹیپو،ساجن عباس، اسماعیل تارا، فائزہ خان اور جاوید شیخ شامل ہیں۔ محمود اسلم، افتخار ٹھاکر، جان ریمبو، زارا شیخ، میرا، سنگیتا مہمان اداکار کے طور پرنظر آئینگے۔خرم ریاض نے بتایا کہ اس فلم کونئے سال جنوری میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں نمائش کیا جائیگا جس کی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے تک پریس کانفرنس میں کیاجائیگا، جس میں اپنے نئے فلمی پراجیکٹس کے بار ے میں بھی بتایا جائیگا۔اس فلم کے ہدایتکار شعیب خان، میوزک ڈائریکٹر نوید ناشاد، رائٹر بابر کشمیری ہیں۔