پاکستان اے کو پھر شکست ‘انگلینڈ لائنز کا ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ
لاہور(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے جیت لی۔ ابوظہبی میں پاکستان اے ٹیم نے 9 وکٹوں پر 139 رنز بنائے، کپتان شان مسعود 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، مختار احمد 1، اسراراللہ 7، عادل امین 28، عامریامین 10، محمد حسن 16، محمد عرفان (ٹو) 11، محمد عرفان (فائیو) 4 اور عمید آصف بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، لیونگسٹون اور اوورٹن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ لائنز نے ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا کپتان گریگوری 26 اور ڈیوائز 25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو لیونگسٹون نے 19 گیندوں پر 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔عامر یامین اور محمد عرفان (فائیو) نے دو، دو، وقاص مقصود اور محمد عرفان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔