پاکستانی نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی ختم
لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم انتظامیہ کی اپیل پر عماد کیخلاف ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے کر انہیں میچ میں شرکت کی اجازت دیدی ۔ نائب کپتان عماد شکیل بٹ آج میچ شرکت کرسکیں گے۔ ورلڈ کپ ہاکی میں عماد بٹ پر ملائیشیا کے کھلاڑی کو زخمی کرنے کی کوشش پر پابندی لگائی گئی تھی۔ کپتان رضوان سینئر ان فٹ ہونے کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکیں گے، ان کی جگہ ارسلان قادر ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی پانے کے امکانات بڑھ جائیں گے، بصورت دیگر کم سے کم مارجن سے ہار کے بعد ہی آگے جانے کا کوئی چانس ہوسکتا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق رضوان سینئر کے نہ ہونے سے نقصان ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دیں۔