ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان آج ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا
لاہور (نمائندہ سپورٹس)بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں بیلجیئم نے جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی ۔ آج پہلا میچ ملائیشیا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائیگا۔کل پول اے کی نمبردوفرانس پول بی کی نمبرتین ٹیم چین سے مقابلہ کرے گی۔پول اے کی نمبرتین ٹیم نیوزی لینڈ کامقابلہ پول بی کی نمبردو انگلینڈسے ہوگا۔پول سی اورڈی سے کراس اوورکیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کافیصلہ ان کے آخری گروپ میچزسے ہوگا۔ پاکستان آج خری گروپ میچ ہالینڈ سے کھیلے گا۔ کراس اوور میں رسائی کے لیے پاکستان کو کم ازکم میچ برابر کرنے کی ضرورت ہے۔بھارت نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہر ادیا ۔ بھارتی ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی جبکہ بیلجیئم اور کینیڈا کی ٹیمیں کراس اوور میچ کھیلیں گی ۔ جنوبی افریقن ٹیم ناک آئوٹ مرحلے سے باہر ہو گئی ۔