چین کا دوسرا بڑا دریابرف بننا شروع ہو گیا
ٓژینگ ژو(آئی این پی/شِنہوا)شدید سردی کے باعث چین کا اہم دریائے زرد جمنا اور برف بننا شروع ہوگیا ہے۔دریا کی شمالی حصہ جو داخلی منگولیا کے خودمختار ریجن میں واقع ہے،معمول سے چار روز بعد جمنا شروع ہوا ہے۔جمنے والے حصے کی لمبائی پانچ کلومیٹر بتائی گئی ہے۔فلڈکنٹرول ہیڈ کوارٹر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دریا گزشتہ روز صبح آٹھ بجے سے جمنا شروع ہوا اس سلسلے میں آبی وسائل کی وزارت نے ماحولیات اور آبی محکموں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ دریا کے آس پاس کے علاقوں میں برف جمنے ،سیلاب اور ڈیم ٹوٹنے کا مکمل خیال رکھیں۔