• news

جدہ :مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی اکیڈمی کے زیراہتمام 18 غیرمسلموں کے اسلام قبول کرنے کی تقریب

جدہ ( امیر محمد خان ) مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی اکیڈمی کے زیر اہتمام جدہ میں 18 غیرمسلموں کے اسلام قبول کرنے تقریب منعقد ہوئی جس میں جدہ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اسلام قبول کرنے والے ہندو،کرسچن،فلپائنیوں نو مسلموں کو مبارکباد دی اور مختلف اداروں نے تحائف دیئے۔حفظ الرحمن سیوہاروی اکیڈمی کے روح رواں بہت نجمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس نیک کام مین تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے اب تک سینکڑوں غیر مسلموں کو دعوت اسلام دیکر دائرہ اسلام میں داخل کرچکے ہیں۔ اس موقع پر نو مسلموں نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ دعا کریں کہ انکے اہل خانہ کو اسلام جیسے عظیم مذہب کو قبول کرنے کی توفیق عطا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن