غیرقانونی یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کے کیس میں سابق وائس چانسلر اکرم چودھری ، وارث ندیم اور میاں جمیل 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
سرگودھا(نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا کے خلاف ضابطہ کیمپس قائم کرنے کے کیس میں سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا محمد اکرم چوہدری‘ منڈی بہائوالدین یونیورسٹی آف سرگودھا کیمپس کے وارث ندیم وڑائچ‘ میاں جمیل کو نیب نے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے انہیں 20 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ان افراد پر غیر قانونی کیمپس چلانے کا الزام ہے ۔