حج 2019 ءکا معاہدہ‘ پاکستانی کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد+ جدہ (وقائع نگار خصوصی+امیر محمد خان) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا، پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ ہو گیا ،پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے،معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا ہے ،حج معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کر دیئے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے،منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں ، سعودی حکام کے مطابق 2ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا،نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا،پیر نور الحق قادری نے کہا کہ تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
حج معاہدہ