صدر مملکت عارف علوی عمرہ کے لئے سعودی عرب چلے گئے
اسلا م آباد (صباح نیوز) صدر مملکت عارف علوی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بن گئے۔ صدر عارف علوی 15 دسمبر تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر مملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سعودی عرب