• news

بھارت نے بی ایل اے کمانڈر اسلم کو افغانستان منتقل کر دیا: ڈاکٹر جمعہ مری

لاہور (دی نیشن رپورٹ) کراچی میں چینی قونصل خانے اور ایرانی شہر چاہ بہار میں حملوں کے بعد بھارت نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کمانڈر اسلم عرف اچھو کو افغانستان کے علاقے قندھار منتقل کر دیا ہے۔ اوورسیز پاکسانی بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے فیس بک اکا¶نٹ پر اپ لوڈ کیا ہے کہ بھارت بی ایل اے سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دہلی میں ہیومن رائٹس کانفرنس منسوخ کرنے کے بعد بھارت بی ایل اے کی حمایت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یاد رہے اس برس فروری میں جمعہ خان نے بلوچ علیحدگی پسندوں سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تمام بلوچوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی کہ وہ جاگ جائیں، بھارت جلد تمہیں کچرے میں پھینک دے گا۔ پاکستان کے علاوہ آپ کے ساتھ کوئی مخلص نہیں۔ ڈاکٹر مری پرامید ہیں کہ چند اہم بلوچ رہنما جلد پاکستانی قومی سیاست کے دھارے میں شامل ہو کر ملک مخالف قوتوں سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔
جمعہ مری

ای پیپر-دی نیشن