ایف بی آر نے حکومت کو نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دے دی
اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے حکومت کو ٹیکس آمدن میں کمی کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز پیش کردی۔ مےڈےا کی رپورٹ کے مطابق حکومت بیرونی سطح پر خسارے سے نمٹنے کے بعد اب اندرونی سطح پر ٹیکس آمدن کو بہتر بنانے پر غور کر رہی ہے۔ ایف بی آر حکام کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ٹیکس کی مد میں آمدن میں ایک سو 2 ارب روپے کی کمی رہی ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ہی صرف ٹیلی کام سیکٹر سے ٹیکس آمدن میں 16 ارب روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تجویز