• news

وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے آمریت کے سائے منڈ لا رہے ہیں : خورشید شاہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس صرف 7 ووٹوں کی اکثریت ہے، وہ آرڈیننس کے ذریعے معاملات چلانے سے گریز کرے، آرڈیننس کے ذریعے حکومت، آمریت کے دور میں چلائی جاتی ہے۔ خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات سے لگتا ہے، آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی روایت پر عملدر آمد تک قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ خورشید شاہ نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کو مرغی کے انڈے قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت پر تیار ہے لیکن آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے اجراءپر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا، حکومت پارلیمنٹ میں لڑائی سے گریز کرے، اس کے پاس صرف 7 ووٹوں کی اکثریت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت بلوں پر مشاورت کرے پارلیمنٹ میں مکمل تعاون کریں گے، اپوزیشن میثاق معیشت کے لیے حکومت سے تعاون کو تیار ہے، ادارے حکومت کی کارکردگی کو آنکھیں کھول کر دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دو طرح کے قوانین رائج ہیں، جن کے خلاف کیسز کا چالان ہے وہ جیل سے باہر ہیں، جن پر الزامات ہیں ان کو جیل میں ڈالا گیا اور ڈالا جا رہا ہے۔ امید ہے حکومت خود سے قائمہ کمیٹیاں بنانے والی بے وقوفی نہیں کرے گی۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن