جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، پارل راکس نے جوزی سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا د یا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پارل راکس نے جوزی سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، تھامسن اور کپتان ڈوپلیسی نے بالترتیب 71 اور 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ریسی وانڈر کی 83 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، تھامسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جوزی سٹارز نے 6 وکٹوں پر 170 رنز بنائے، ریسی وانڈر ڈوسن نے 83 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پریٹوریس نے 28 رنز بنائے، مونگرو نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پارل راکس نے ہدف 19.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، 19 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ڈوپلیسی نے تھامسن کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں 120 قیمتی رنز جوڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ڈوپلیسی 61 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن تھامسن ڈٹے رہے، انہوں نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔، ڈیوائن براوو 2 چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، اولیوائر نے 3 وکٹیں لیں۔