قومی ٹی 20 کپ آج سے ملتان میں شروع افتتاحی میچ میں اسلام آباد، راولپنڈی مقابل
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میلہآج سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں 8ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ان ٹیموں میں ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور وائٹ، لاہور بلیو، کراچی، فاٹا اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں آج پہلا میچ اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے مابین صبح 11بجے کھیلا جائیگا۔ اسلامآباد ٹیم کے کپتان عماد وسیم ہیں جبکہ ٹیم میں شان مسعود، عمر گل، روہیل نذیر، افتخار احمد، آصف علی شیخ، شہزاداحمد رانا، احمد بشیر اور رضوان علی شامل ہیں جبکہ راولپنڈی ریجن کے کپتان محمد عامر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر میں سہیل تنویر، محمدنواز، شاداب خان، عمرامین، فہیم اشرف، سعودشکیل، سمیع اسلم، خالدعثمان، عماد اعظم، عمیرمسعود، نویدملک، زاہد منصور، ناصر نواز، یاسرعلی، جمال انوار، نہال منصور اور حیدر علی شامل ہیں،کیوریٹر بشیر کاردار کے مطابق قومی ایونٹ کیلئے سپورٹنگ وکٹیں تیار کی گئی ہیں جس سے بلے بازوں اور بائولرز دونوں کو فائدہ ہو گا اور شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔آج کا دوسرا میچ لاہور وائٹ اور لاہور بلیو کے مابین دوپہر 3بجے کھیلا جائیگا۔ لاہور وائٹ کے کپتان کامران اکمل ہیں جبکہ ان کی ٹیم میں سلمان بٹ، عمر اکمل، وہاب ریاض، عمیرآصف، ظفرگوہر، احمدبٹ، حسن خان، ذیشان اشرف، سیف بدر، طیب طاہر، نسیم شاہ، کامران غلام، عمرصدیقی، منصوراحمد، علی خان، علی شفیق اور علی زریاب شامل ہیں جبکہ لاہور بلیو کے کپتان سعد نسیم کو مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں اعزاز چیمہ، وقاص احمد، حسین طلعت، نعمان انور، سلمان علی آغا، احسان عادل، رضا علی ڈار، محمدعرفان، زیدعالم، رضوان حسین، عمران بٹ، عرفان اکمل، بلال خان، بلاول اقبال، زین عباس، حبیب علی اور سلمان فیاض شامل ہیں۔ ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی اپنی جیت کا عزم کیا ہے۔