• news

مشکل لمحات میں کرکٹرز کے حوصلہ ہارنے پر مکی آرتھر کو تشویش امید ہے کھلاڑی دورئہ جنوبی افریقہ میں بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کریں گے:ہیڈ کوچ

لاہور (نمائندہ سپورٹس )مشکل لمحات میں کرکٹرز کے حوصلہ ہار جانے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی سخت تشویش ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ ٹیسٹ میچز کے کئی سیشنز میں حاوی رہنے کے بعد چند غلطیوں کی وجہ سے میچ گنوانے پر مایوسی ہوتی ہے، کھلاڑیوں میں صلاحیتیں ہیں لیکن ان کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا، اسد شفیق اور اظہر علی بہترین بیٹسمین اور شاندار کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے دورئہ جنوبی افریقہ میں بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن