• news

اپوزیشن لیڈر کی راجہ پرویز اشرف سے راز و نیاز کی باتیں

پیر کو قومی اسمبلی کا چھٹا سیشن شروع ہو گیا ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو سپیکر کے پروڈکشن آ رڈر پر پارلیمنٹ ہائوس لایا گیا میاں شہباز شریف نے جہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وہاں انہوں نے اپنے چیمبر میں مسلم لیگی ارکان قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا میاں شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ان کی نشست پر جاکر ہونے والی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے باور کیا جاتا میاں شہباز شریف نے راجہ پرویز اشرف کی وساطت سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے لئے پیغام بھجوایا ہے میاں شہباز شریف کی آئندہ چند دنوں میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اس بات کا قومی امکان ہے قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق اجلاس 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پیر کو ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی‘ پرویز خٹک‘ اسد عمر‘ شفقت محمود‘ وزیر مملکت علی محمد خان‘ پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر‘ ارکان قومی اسمبلی ریاض فتیانہ‘ اقبال محمد علی خان‘ روبینہ عرفان‘ آغا حسن بلوچ‘ اسلم بھوتانی‘ میاں ریاض حسین پیرزادہ‘ سید نوید قمر‘ سید غلام مصطفی شاہ اور مولانا عبدالواسع نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ قومی اسمبلی کا چھٹا سیشن 21دسمبر تک جاری رہے گا اور اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے آغاز ہی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’ٹاکرہ‘‘ ہو گیا سپیکر اسد قیصر ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانا چاہتے ہیں انہوں نے حکومتی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو اس وقت ڈانٹ پلا دی جب انہوں نے میاں شہباز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ زخمی شیر ہیُ‘‘ ۔ سپیکر نے تمام ارکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ’’ ماحول خراب نہ کریں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ چمچہ کس کے خلاف بات کر رہا ہے جس پر سپیکر نے نازیبا الفاظ کاروائی سے حذف کردئیے۔ سپیکر نے راجہ ریاض کو خبردار کیا کہ آئندہ انہوں نے اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ایوان چلانا ہے اس کو ڈرامہ نہ بنائیںجو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں ایسے ارکان کے خلاف کارروائی کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن