• news

آسٹریلوی اور بھارتی فیلڈرز نے زیادہ ٹیسٹ میچ میں زیادہ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی اور بھارتی فیلڈرز نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں زیادہ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیااور میچ میں مجموعی طور پر 35کیچ پکڑے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 18جبکہ بھارتی فیلڈرز نے 17کیچ تھام کر حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اتفاق کی بات ہے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے ۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں زیادہ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا اور جنوبی افریقی ٹیموں کے پاس تھا جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روں برس کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 34کیچ تھام کر عالمی ریکارڈ قائم کی تھا۔

ای پیپر-دی نیشن