• news

آسٹریلیا کو 31 رنز سے شکست‘ بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ جیت لیا

ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے آسٹریلین ٹیل اینڈرز کی بھرپور مزاحمت کے باوجود میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 31رنز سے شکست دے کر 15سال بعد ایڈیلیڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 104 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی ۔ 115 کے مجموعی اسکور پر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ کی شکل میں بھارت کو پانچویں کامیابی دلادی۔شان مارش نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 60 کے انفرادی اسکور پر جسپریت بمراہ نے ان کی مزاحمت کا خاتمہ کر کے بھارت کو اہم ترین کامیابی دلائی۔187 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعدمچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 39رنز کی شراکت قائم کی لیکن محمد شامی نے انہیں پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔اسٹارک اور نیتھن لایون کی ساجھے داری نے نویں وکٹ کے لیے 29رنز جوڑے لیکن بمراہ نے دن کی تیسری وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ جوش ہیزل وڈ اور لایون بھارتی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا لیکن 291 کے مجموعی اسکور پر ہیزل وڈ ایک متنازع کیچ کے نتیجے میں پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے اور بھارت نے میچ میں 31رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن