• news

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدیل عاقل مرزا نے تعیناتی کے 2 دن بعد ہی استعفیٰ دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدیل عاقل مرزا نے تعیناتی کے 2 دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدیل مرزا نے اپنا استعفیٰ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھجوا دیا۔ انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے استعفیٰ واپس لینے کیلئے عدیل عاقل مرزا سے رابطہ کیا۔ پنجاب حکومت نے 7 دسمبر کو عدیل عاقل مرزا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ عدیل عاقل مرزا نے 8 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
استعفیٰ دیدیا

ای پیپر-دی نیشن