• news

سرکاری ریسٹ ہا¶س ختم، زمین کی لیز پر پابندی لگے گی: پرویز خٹک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت سرکاری املاک کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔ تمام سرکاری ریسٹ ہا¶س ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر استعمال شدہ املاک رہائشی اور کمرشل بنیادوں پر استعمال کی جائیں گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سرکاری زمین کی لیز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی ڈی سی کی گڈانی میں اراضی واگزار کرانے کی ہدایات کیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کسی بھی مکین کو بے دخل نہیں کیا جائیگا۔ حکومت بے گھر لوگوں کو رہائش دے گی۔
ریسٹ ہا¶س

ای پیپر-دی نیشن