لاہور ‘رواں سال ایک لاکھ ایف آئی آر درج ہوئیں‘تین لاکھ درخواستیں کارروائی کی منتظر
لاہور(رفیق سلطان /نمائندہ خصوصی) لاہور میں رواں سال کے 11ماہ میں ایک لاکھ کے قریب ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ ذرائع کے مطابق تین لاکھ سے زائد درخواستوں پر تاحال کارروائی باقی ہے جن میں زیادہ تر چوری ڈکیتی راہزنی اور ہراساں کرنے کی ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی موجود ہے جن سے مختلف نوعیت کا فراڈ کیا گیا اور وہ عرصہ دراز سے تھانوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔لاہور میں رواں سال گیارہ ماہ میں قتل کی 370 وارداتیں رپورٹ ہوئی جن میں سے 210 کا پولیس چالان پیش کر چکی ہے جبکہ58 مقدمات کینسل ہوئے، اندھے قتل کے 52مقدمات میں سے 15چالان اور پانچ کینسل ہوئے جبکہ اغوا برائے تاوان کے گیارہ میں سے نو چالان ہوئے اور ایک کینسل ہوا, دوران ڈکیتی قتل کے 23 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 13چالان ہوئے ڈکیتی کی 42 واردتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے13چالان ہوئے ، راہزنی کی2825 چوری کی 90 کار 10 موٹر سائیکل چھیننے کی 395 دیگر گاڑیوں کے چھیننے کی 29 کار چوری کی 387موٹر سائیکل چوری کی 4809دیگر ٹرانسپورٹ کی 345سنگین جرائم کی 13089 وارداتیں جبکہ ایک لاکھ کے قریب مقدمات درج ہوئے پولیس نے 621 گینگ سمیت 1522 ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جبکہ 5406 مقدمات کو صرف ٹریس کیا۔ 50 کروڑ کے قریب ریکوری کی۔ پولیس نے کیٹیگری اے کے 1100 ‘بی کے 4436 کو گرفتار کیا ۔ دوسری جانب تین لاکھ سے زائد درخواستیں تاحال کارروائی کی منتظر ہیں‘ ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے کہا ہے تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں زیر التوا درخواستوں پر جلد کارروائی کی جائے ۔ لاہور پولیس عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرے گی۔
ایف آئی آر