• news

پنجاب میں تمام قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تمام قسم کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہر طرح کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کی گئی، سوائے خالی آسامیوں کے، اگر کوئی ٹرانسفر و پوسٹنگ انتہائی ضروری ہوگی تو اس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بذریعہ سمری اجازت لینا ضروری ہو گا۔
تبادلے پابندی

ای پیپر-دی نیشن