• news

نااہل لاڈلے کو قوم پر مسلط کر دیا‘ حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے : زرداری

کراچی (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری قابل مذمت ہے سیاسی رہنما¶ں کی گرفتاریوں سے حکومتی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی حکومت مضبوط نہیں ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو حکومت مخالفین کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لاڈلے کو قوم پر مسلط کر دیا گیا۔ نااہل لاڈلے میں ملکی معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت کمزور نہیں ہو گی۔ ملک خطرناک معاشی بحران کا شکار ہوتا ہے حکومت توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی قیادت کو انتقال کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں طلبی کے معاملے پر اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی ٹیم کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس آج شام بلاول ہا¶س کراچی میں ہوگا صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے قانونی ماہرین کیس پر بریفنگ دیں گے نیب نوٹسز کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
زرداری

ای پیپر-دی نیشن