• news

غیر قانونی اور نادہندہ ہونے پر متعدد پلازے سیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اینٹی کرپشن نے بغیر نقشہ منظوری کمرشل و کنورشن فیس اورغیر قانونی تعمیرات میں ملوث نادہندگان کیخلا ف آپریشن 10 لاکھ کی ریکوری کے علا وہ نادہندگان عثمان ، سید مدثراور محمد علی کے کمرشل پلازہ جات کو سیل کر دیا جبکہ مجید احمد ، خلیل احمد ،سلطان محموداور محمد علی سے 10لاکھ روپے کی ریکوری کر کے سر کا ری خزا نے میں جمع کروادی گئی اینٹی کر پشن حکام نے بلدیہ نارووال کے افسران کو مزید نا دہندگان کے سرکاری واجبات جمع کروانے کیلئے پانچ روز کی ڈیڈ لا ئن دیتے ہو ئے عدم ادائیگی کی صور ت پر متعلقہ غیر قانونی بلڈنگ کو سیل کر نے اور مالکان کیخلا ف مقدما ت درج کروانے کی ہدا یت کی۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ بلدیہ کے افسران کی مجرمانہ غفلت سے ، اربوں روپے کی سرکاری فیس خزانہ سرکار میں جمع ہونے کی بجائے ، کرپٹ عناصر کی جیبوں میں چلی گئی تحقیقات کے بعد کر پشن میں ملو ث بلد یہ افسران اور اہلکا روں کیخلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔

ای پیپر-دی نیشن