پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ : ایئر فورس نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کوہر ادیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ایئر فورس نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔ ائیر فورس ٹیم کو صمد خان نے برتری دلائی، انہوں نے ایک اور گول کر دیا، میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل فیصل نے تیسراگول کیا۔ مسلم کلب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، قدرت اللہ نے 32ویں منٹ میں گول کیا، پہلے ہاف میں یہ برتری برقرار رہی، نیشنل بینک کی جانب سے عدنان نذر نے مقابلہ برابر کیا جبکہ مقبول نے گول کرکے فتح چھین لی۔ آرمی نے افغان کلب کو 0-2 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے دونوں گول دوسرے ہاف میں کئے، عنصر نے 55 ویں منٹ میں بال کو جال کی راہ دکھائی، 10 منٹ بعد متین نے گول داغ دیا۔