گوگل سرچ میں بشریٰ بی بی پہلے نمبر پر ، عمران خان انسٹاگرام پر فعال عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے
اسلام آباد، نیویارک (نوائے وقت رپورٹ، آئی این پی) گوگل نے 2018ءمیں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی لسٹ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت قرار دے دیا۔ برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارگل دوسرے نمبر پر ہیں۔ گلوکارہ میشا شفیع تیسرے نمبر پر رہی۔ ریحام خان چوتھے نمبر پر ہیں ۔دسویں نمبر پر بھارتی اداکارہ سنی لیون ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان فوٹو بلاگنگ سوشل سائٹ پر انتہائی سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ۔ٹوِپلومیسی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماں میں ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان ایک دن میں 10 سے زائد پوسٹ کر کے اور9 لاکھ 92 ہزار 976 فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر فعال ترین رہنماﺅں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ میں دی گئی فہرست کے مطابق برونائی حکومت کی وزارت اطلاعات دن میں اوسطا 17 پوسٹس کر کے پہلے نمبر پر، کویت کی وزارت خارجہ دن میں 8 پوسٹس کر کے فہرست میں تیسرے نمبر پر۔ حکومت پاکستان یومیہ آٹھ اور پورٹو ریکو کے گورنر پدو روسیلو فہرست پر بالترتیب چوتھے ، پانچویں نمبر پر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فالورز کے حساب سے انسٹا گرام پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ نریندر مودی کے انسٹا گرام پر 14.8 ملین فالورز ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور تیسرے نمبر پر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔یہ ڈیٹا یکم اکتوبر 2018 کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران جاری کی گئی پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کراڈ ٹینجل ڈاٹ کام کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے۔
عمران، بشریٰ بی بی