یہ عہدہ میرے شایان شان نہیں‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض نے استعفی دیدیا
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفی دیدیا،راجہ ریاض نے استعفی وزیراعظم کوبھجوادیا ۔ استعفے کے متن میں راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور سینئروزیر رہ چکا ہوں،لہذایہ عہدے میرے شایان شان نہیں،اس لئے عہدے پرذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا،بطورایم این اے کام کروں گا،ان کا کہناتھا کہ مرکزمیں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتمادمیں نہیں لیاگیا۔پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی۔ راجہریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا۔
راجہ ریاض