• news

عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، اپوزیشن کے شدید احتجاج کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان (آج ) جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے، سکیورٹی اہلکار کہتے ہیں کہیں آپ کے پاس انڈے تو نہیں جس پر رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ جو سسٹم کو ڈسٹرب کرنا چاہتا ہوگا وہ ہی انڈے لائے گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ این آر او مانگنے والی خبر درست نہ ہوئی تو عمران خان کا کیا ہوگا؟ جس پر علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید مناسب وقت پر این آر او مانگنے والوں کا نام لے آئیں گے۔
عمران اپوزیشن احتجاج

ای پیپر-دی نیشن