پی پی 168: ضمنی انتخاب آج، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں دلچسپ مقابلہ متوقع
لاہور(خصوصی رپورٹر+خبرنگار) لاہور میں آج حکمران جماعت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں ہتھ جوڑی ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پنجاب حکومت نے حلقہ میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر، مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری سمیت11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ 2018 کے عام انتخابات کے موقع پر پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق نے 34114 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار صرف 14940 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں این اے 131 کے معرکہ میں سعد رفیق نے قومی اسمبلی کی نشست پر فتح حاصل کرنے کے بعد پی پی 168 کی سیٹ چھوڑ دی تھی۔
ضمنی الیکشن