روپے کی قدر میں کمی کا فیصلہ خود کیا: اسد عمر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن کے بجٹ کی کابینہ کے فورم سے منظوری لینے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے قرار دیا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن خود مختار ادارہ ہے۔ اسے دوسری سرکاری کارپوریشنوں کی طرح اپنا بجٹ خود تیار کر کے منظور کرنے کا اختیار ملنا چاہئے۔ کمیٹی نے ہدایت کی اس سلسلے میں ضروری اختیار تفویض کر دیا جائے۔ اجلاس میں وزارت صنعت کی طرف سے ملک میں کھاد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے درآمدی کھاد کراچی پہنچ چکی ہے۔ اسے اندرون ملک بھیجنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ای سی سی نے ہدایت کی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں جن کے ذریعے کھاد کی قلت نہ ہونے پائے۔ کوئی ملک بلیک لسٹ میں ہونا چاہئے تو وہ بھارت ہے بھارت میں گائے کا گوشت لے جانے پر قتل ہوتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات بھارت کرا رہا ہے، بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ٹیکس چوری کرنے والوں کی فہرست بنا لی ہے اکتیس سو افراد کو نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ سات ہزار افراد ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط اور پابندیوں کا انتظار نہیں کیا معاشی بہتری کیلئے 100 روز میں خود ہی اقدامات کئے۔ آئی ایم ایف کے انتظار سے پہلے روپے کی قدر میں کمی کی شرح سود اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ساتھ اختلافات ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ نفسیاتی کھیل شروع کر دیا پہلے مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر بلیک لسٹ میں ڈالا پھر امریکی قومی مفاد کا کہہ کر ممکنہ معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دیدیا۔ ہمیں چینی قرضے کی فکر ہونی چاہئے لیکن پومپیو کو چینی قرضے کے اپنے مسئلے پر فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ہے، امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ہے جو کہ 13 کھرب ڈالر ڈالر ہے جبکہ پاکستان پر چینی قرضہ ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں کا دس فیصد ہے۔ اسد عمر نے سعودی حصافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد مغربی ممالک کی سعودی عرب سے دوری اور اس دوران پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے بیل آ¶ٹ پیکیج لئے جانے کے بارے میں سوال کے جواب میں سعودی امداد کا دفاع کیا۔ مغربی دنیا کے رہنما صدر ٹرمپ اٹھ کھڑے ہوئے اور کھلے عام کہا کہ وہ سعودی عرب سے بہت زیادہ بزنس لے رہے ہیں اور میرے لئے پریشانی نہیں کہ خشوگی کے ساتھ کیا ہوا۔ ہم نے انڈیا کا ایک سینئر آپریٹر کلبھوشن یادو پکڑا ہے جس نے تفصیل بتائی ہے کہ کس طرح انڈیا بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں مداخلت کر رہا ہے تو ہاں بلوچستان میں دہشتگرد مداخلت ہو رہی ہے۔
اسد عمر