دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی: اسفند یار
پشاور(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک کا نقشہ صومالیہ اور ایتھوپیا سے مختلف نہیں ہو گا۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی کے حوالے سے بلیک لسٹ کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہاکہ ملک میں موجودکالعدم تنظیمیں مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں جو پابندی کی صورت میں نئی پہچان کا لبادہ اوڑھ کر میدان میں آ جاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اے این پی موجودہ حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی ۔