• news

سینٹ قائمہ کمیٹی مواصلات نے ہزارہ موٹروے کی آڈٹ شدہ رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے ہزارہ موٹر وے کی آڈٹ شدہ رپورٹ کابینہ کی منظوری اور احسن اقبال کی تقرری کا ریکارڈ اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔ کمیٹی نے چترال لواری ٹنل میں فی الفور ایگزاسٹ فین بڑھانے سکھر موٹر وے پر حیدرآباد میں بننے والا یوٹرن بھی ختم کیا جائے ۔ سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ بتایا جائے کہ ہزارہ موٹر وے کا ملک کو کتنا فائدہ ہے اگلے اجلاس میں تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال پروفاقی وزیر نے جواب دیا کہ اس کو بھی تعمیر کریں تا کہ اس سے لوگوں کو روزگار فراہم ہو۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خنجراب روڈ کا فائدہ چین کا ہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن