صوبائی حکومت بلوچستان کا اساتذہ کے احتجاج، ہڑتال پر پابندی کا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں حکومت نے اساتذہ کے احتجاج اور پٹرول پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کیلئے تعلیمی ایکٹ 2018ء متعارف کرا دیا گیا محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اساتذہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ ہڑتال احتجاج پر پابندی ہو گئی ۔ایکٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سزا ملے گی۔ یہ سزا ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتی ہے صوبائی کابینہ تعلیمی ایکٹ 2018ء کی منظوری دے چکی ہے یہ قانون سازی کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔