• news

چین اور بھارت کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع

سیچوان (صباح نیوز) چین اور بھارت نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ چین اور بھارت کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں چین کے شمال مغربی صوبے سی چوان کے شہر چنگدو میں شروع ہوئی ہیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ چین اور بھارت کے درمیان فوجی مشقیں دوہزار تیرہ سے ہر سال ہورہی ہیں لیکن ڈیڑھ سال قبل جب دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے تو اس وقت یہ معطل ہوگئی تھیں۔چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے دنوں گروپ بیس کے اجلاس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور آپسی تعاون کی تقویت پر اتفاق کیا تھا۔ یہ مشقیں بھی انہی سمجھوتوں کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن