• news

موسیقارفیصل بوبی نے بطورگلوکار نئے گیت ری مکس کرلیے

لاہور (کلچرل رپورٹر)موسیقارامجدبوبی مرحوم کے بیٹے موسیقارفیصل بوبی نے بطورگلوکارنئے گیت ری مکس کرلیے جنہیںوہ نیوائیرکے موقع پرریلیزکریںگے۔فیصل بوبی نے بتایاکہ میں بطورموسیقارفلموں اورٹی وی ڈراموں کے نغمات کی دھنیں ترتیب دے رہاہوں۔مجھے کراچی مختلف ٹی وی اورفلم پروڈیوسرزا ورہدایتکارو ںنے اپنے پراجیکٹس کیلئے مدعوکیاہے ۔میں رواں ماہ کے آخرمیں کراچی کے دورے جارہاہوں۔اداکاروہدایتکارجاویدشیخ اورپر وڈیوسرحسن ضیاء سمیت دیگرشخصیات سے ملاقاتیں ہونگی اورانکے ساتھ معاہدے کیے جائیںگے ۔

ای پیپر-دی نیشن