• news

بلوچستان میں ”را“ ایجنٹ مودی کی پالیسیوں سے بیزار ہیں : ڈاکٹر جمعہ مری

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) سمندر پار پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خاں مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ”را“ کے ایجنٹ مودی کی پالیسیوں سے بیزار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے بتایا کہ ”انڈین ڈیفنس ری ویو“ نے میرے نقطہ نظر کو درست ثابت کر دیا کہ بلوچستان اور کشمیر میں مودی کی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔ اب مجھے میرے بلوچ بھائیوں کیلئے اہم خبریں بتانے کی اجازت دی جائے، بلوچستان ڈیسک پر کام کرنے والے بھارتی اسمبلی عہدیداران اور ان کی ٹیم بلوچستان میں ناکام پالیسی کے باعث مودی سے تنگ ہیں۔ جمعہ مری نے حکومت پاکستان اور لوگوں کو مبارکباد دی ہے کہ انڈین ڈیفنس ری ویو جنگ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے حوالے سے بتایا ”پہلے وہ آپ کو نظرانداز کریں گے۔ تب آپ پر مسکرائیں گے تب آپ سے لڑیں گے تب تم جنت جا¶ گے“ ڈاکٹر جمعہ مری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان کے بھٹکے اور معصوم لوگوں کو واپس لائیں گے اور ان عناصر کو ظاہر کریں گے جو بھارت کے ایما پر کام کر رہے ہیں، ان کی تنظیم پوری دنیا میں نام نہاد بلوچ آزاد تحریک کا سامنا کرنے اور انہیں ظاہر کرنے کیلئے شروع کی گئی تھی۔ ہم بیرون ممالک بلوچستان کے بھٹکے اور معصوم شہریوں کے ایشوز حل کریں گے اور انہیں قومی دھارے میں لائیں گے۔ ہم جلد اپنی تنظیم کا دائرہ مختلف ممالک تک بڑھائیں گے جس کی نمائندگی نامور تارکین وطن بلوچستان کی شخصیات کریں گی اور نام نہاد بلوچ علیحدگی پسند تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے۔
ڈاکٹر مری

ای پیپر-دی نیشن