وزیراعظم کی منظوری‘ مراد سعید کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ سمری وزیراعظم نے ارسال کی تھی۔ وزیراعظم نے مراد سعید کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 2 وفاقی وزراءکو مزید ذمہ داریاں سونپ دی ہےں خسرو بختیار کو وزارت شماریات اور محمد میاں سومرو کو ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج دےدیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے دونوں وزراءکے اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مراد سعید