نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کےخلاف کرپشن کے مختلف الزامات کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ نیب کو ملنے والی درخواست میں الزام ہے کہ مریم اورنگزیب نے سرکاری رہائشگاہ پر بھی 40 لاکھ روپے خرچ کئے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پر 6کروڑ روپے کے اخراجات میں کمیشن بھی شامل کردی۔ اشتہاری کمپنیوں کے خرچ پر اسلام آباد میں دو جائیدادیں بھی بنائی پاکستان ٹیلی ویژن میں غیر قانونی طور پر من پسند افراد کو بھرتی کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، سرکاری گاڑیوں اور سرکاری پٹرول پر اپنے خاندان کے افراد کو سفر کرنے کی سہولیات فراہم کرتی رہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی ترانوں پر بھی قومی خزانے سے رقم خرچ کرنے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ اس بارے میں بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ مریم اورنگزیب کے ان اقدامات کے باعث پی ٹی وی کو مجموعی طور پر کتنا نقصان پہنچا ۔
دائرہ وسیع