شہبازشریف سے امیر مقام کی ملاقات سیاسی صورتحال‘ پارٹی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے صدر امیر مقام نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں اہم ملاقات کی وہ کچھ دیر تک میاں شہبازشریف کے ساتھ رہے اور ان سے ملکی سیاسی صورتحال اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ نوازشریف اور شہبازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جیل کی سلاخیں انہیں عوام سے دور نہیں کر سکتیں۔
امیر مقام