• news

اسد عمر کے انٹرویو سے کلبھوشن کا ذکر گول، سوشل میڈیا پر تنقید بی بی سی کا دوبارہ نشر کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( آن لائن ) بی بی سی کی بھارت نوازی یا کچھ اور، وزیر خزانہ اسد عمر کے انٹرویو سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا ذکر گول کرنے پر سوشل میڈیا میں شدید تنقیدکی گئی۔ پروگرام 'ہارڈ ٹاک' کا حذف شدہ حصہ شامل کر کے دوبارہ آن ائیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر نے بی بی سی کو انٹرویو دیا تو بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا خصوصی ذکر کیا لیکن پروگرام ہارڈ ٹاک آن ائیر ہوا تو بھارتی جاسوس کا ذکر تک نہیں تھا۔ویب سائٹ پر شائع انٹرویو میں کلبھوشن کا ذکر ہونے کے باوجود نشر ہونے والے پروگرام میں اس حصے کو حذف کر دیا گیا جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی بی سی ہارڈ ٹاک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے انٹرویو میں سے کلبھوشن یادیو کا نام حذف کرنا سنسر شپ کا اقدام نہیں تھا اور بھارتی جاسوس سے متعلق گفتگو انٹرویو کی طوالت کم کرنے کیلئے حذف کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن