سی پیک پر خدشات دور کردئیے، آئی ایم ایف سے ڈیل کی جلدی نہیں: اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے خلیجی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے آئی ایم ایف کے خدشات دور کردئیے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیل لینے کی کوئی جلدی نہیں۔ آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں ہوگی تب ہی دستخط کریں گے، معاشی پالیسیوں اور دوست ممالک کی مدد سے اقتصادی دبائو سے نکل آئے ہیں۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 6 سے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی۔ سعودی عرب سے ملنے والا پیکج امداد نہیں سرمایہ کاری ہے۔ سعودی عرب سرمایہ کاری سے منافع بھی کمائے گا۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر دوحہ پہنچ گئے وہ دوحہ فورم میں شرکت کے علاوہ قطری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان قطر سے موخر ادائیگی پر گیس وتیل کی سہولت کی فراہمی پر بات چیت کررہا ہے۔