حافظ آباد: تحریک لبیک کے مزید 6 کارکن ڈسٹرکٹ جیل سے رہا
حافظ آباد (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سے تحریک لبیک سے تعلق رکھنے والے مزید 6افراد کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے افراد میں نبیل، سیف اﷲ، نذر محمد، بابر، منشاء ،مصطفیٰ شامل ہیں جنکا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔ ان افراد کو قریباً 20 روز قبل 3ایم پی او کے تحت گجرات سے گرفتارکرکے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں رکھا گیا تھا۔